بھارتی فضائیہ کا میراج طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ زخمی

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گرکر تباہ ہوگیا.

حادثے میں تربیتی طیارے میں سوار پائلٹ زخمی ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں گرنے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ میراج 2000تھا۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران میراج 2000 طیارے میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔بھارتی فضائیہ نے کہا کہ واقعے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں