بھارتی شہر چنئی میں بارشوں سے تباہی، 14 افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں شدید طوفانی بارشوں نے نظام زندگی معطل کردیا۔ مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

تامل ناڈو کے مختلف حصوں میں بدھ کی شام شدید بارش ہوئی۔ خلیج بنگال پر بنتے ہوا کے دباؤ کے باعث ریاست میں اگلے دو دنوں تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تامل ناڈو حکومت نے چنئی سمیت 20 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب مزید بارشوں کے پیش نظر شہر میں دو دن کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چنئی میں شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں مدد کریں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’چنئی میں مسلسل بارش پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ ریاست میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں اور کانگریس کارکنوں سے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں‘‘

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے پیش نظر پروازیں معطل کر دیں گئیں جبکہ بارشوں سے متعدد گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں