بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشیں، 3 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں اور سیلا ب کے نتیجے میں2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز سے ریاست میں جاری شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔

شدید بارشوں اور سیلاب سے عمارتوں میں پانی بھرنے سے عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں، درخت اکھڑ کر بجلی کے کھمبوں پر گر گئے جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اورشاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کی شکار ٹریفک معطل شہری آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ریاست کے کئی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں