ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے مقامی انتخابات کے 5ویں مرحلے میں 4 افراد ووٹوں کی گنتی کے دوران جبکہ 6 افراد پرتشدد واقعات کے دوران جاں بحق ہوئے۔
دن بھر مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پرتشدد واقعات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی حکام کے مطابق انتخابات کے دوران چند ایک واقعات کے علاوہ ملک بھر میں انتخابات پر امن رہے۔ انتخابی کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حالیہ انتخابی نتائج کو قبول کریں۔
مرکزی حزب اختلاف پارٹی بی این پی نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ پارٹی کا مؤقف تھا کہ ملک کے غیرموافق انتخابی ماحول نے انتخابات میں منصفانہ شرکت کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کی۔