بنگلہ دیش‘ خلیج بنگال میں طوفان باعث ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، 20 ماہی گیر لاپتہ‘ تلاش جاری

خلیج بنگال میں آئے طوفان کی وجہ سے بنگلہ دیشی ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی۔

حادثے میں لاپتا ہونے والے 20 ماہی گیروں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

بحیرہ ہند کے شمال مشرق میں واقع خلیج بنگال آج کل طوفان “جواد” کی لپیٹ میں ہے۔ بلند لہروں کی وجہ سے الٹنے والی کشتی میں 21 ماہی گیر سوار تھے۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق لاپتہ 21 ماہی گیروں میں سے ایک کو بچا لیا گیا ہے اور دیگر 20 کی تلاش جاری ہے۔ضلع بارگونا کے ریجنل پولیس ڈائریکٹر جہانگیر ملک نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ کشتی کا بھی تاحال کوئی نشان نہیں ملا۔

جنوبی بنگال میں طوفان “جواد” کے پیشِ نظر شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں