بنگلادیش: طالبعلم کے قتل کے جرم میں 20 ملزمان کو سزائے موت

بنگلا دیش میں طالبعلم کے قتل کے جرم میں 20 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان کو سوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف تنقید کرنے والے طالبعلم کے قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

طالبعلم ابرار فہد کے قتل کے الزام میں 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 2019ء میں طالبعلم کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹ کی وجہ سے یونیورسٹی کے طلباء نے قتل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں