بلوچستان میں کل سے 5 روزہ انسداد پولیو کا آغاز ہوگا

بلوچستان کے34اضلاع میں کل سے 5 روزہ انسداد پولیو کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے23لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس مہم کے دوران میں 11084کے قریب ٹیمیں حصہ لینگی جبکہ 9172 موبائل ٹیمیں 949فکسڈسائٹ اور 592ٹرانزٹ پوائنٹس بھی مہم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

پاکستان اور افغانستان دنیا کے دو ممالک ہیں جہاں پر ابھی بھی پولیو وائرس کی تلوار بچوں کے سروں پر منڈلا رہی ہے اور پولیو کیسز سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے فوری طور پر پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو پولیو سے پاک کیا جاسکے۔

پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں، اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں، حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔

اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔

بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں