بلقیس ایدھی بھی ’رقصِ بسمل’ میں عمران اشرف کی اداکاری کی داد دیئے بنا نہ رہ سکیں

پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی نے بھی ڈراما ’رقصِ بسمل‘ میں عمران اشرف کی اداکاری کی معترف ہیں۔

گزشتہ روز اداکار عمران اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون بلقیس ایدھی کا انٹرویو کررہی تھیں اور ان سے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے مقبول ترین ڈرامے ’رقصِ بسمل’ کے حوالے سے رائے لے رہی تھیں۔


ویڈیو میں خاتون کے سوال پر بلقیس ایدھی نے اداکار عمران اشرف کے حوالے سے کہا کہ وہ انہیں بہت پسند کرتی ہیں۔
بلقیس ایدھی نے مزید کہا کہ انہیں ڈراما سیریل ’رقصِ بسمل‘ میں عمران اشرف کا کردار ’موسیٰ’ بے حد پسند ہے۔

ویڈیو میں بلقیس ایدھی نے مزید بتایا کہ انہیں عمران اشرف کا ڈراما اتنا زیادہ پسند آیا ہے کہ وہ اس کی آخری قسط بار بار دیکھ رہی ہیں۔

میزبان نے جب بلقیس ایدھی سے عمران اشرف کو دعا دینے کا کہا توبلقیس ایدھی نے کہا کہ میں نے دعا کی جب ہی تو موسیٰ اور زہرا ایک دوسرے سے ملے۔
اداکار عمران اشرف نے مذکورہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے بلقیس ایدھی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ لکھا جو لوگ انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے ہیں مسز عبدالستار ایدھی، بلقیس صاحبہ آپ کی دعاؤں میں رہنا، آپ کو پسند آنا ایوارڈ ہے بلکہ کرم ہے۔

عمران اشرف نے مزید لکھا کہ ’اللہ کے پسندیدہ لوگوں میں سے ہیں آپ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ آپ کو صحت دے تندرستی دے آمین‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں