پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ و سیکورٹی کے متعلق چین کے خدشات دور کرے ، حملے میں زخمی ہونے والوں کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔