برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی،کئی وزرا فارغ،بعض کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ڈومینک راب سے وزارت خارجہ لےکر انہیں وزیر برائے انصاف اور نائب وزیراعظم مقرر کر دیاگیا۔
ڈومینک راب کی جگہ وزیر تجارت لِز ٹرس کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے ۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تعلیم کے وزیرگیوِن ولیمسن ، وزیر انصاف رابرٹ بکلینڈ اور ہاؤسنگ کے وزیر رابرٹ جینرک کو کابینہ سے فارغ کردیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر داخلہ پریتی پٹیل اور وزیر خزانہ رشی سونک کو اپنے عہدوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔