برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا دورہ سکیورٹی وجوہات پر منسوخ نہیں ہوا ،یہ فیصلہ برطانوی حکومت کا نہیں یہ انگلش بورڈ کا فیصلہ تھا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا آج ایک افسوسناک دن ہے، انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے خوب محنت کی گئی لیکن افسوس یہ منسوخ ہو گیا ،انہوں نے کہا پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے ،میں خود کو یہاں بالکل محفوظ سمجھ رہا ہوں ۔
دورہ انگلینڈ کی منسوخی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کرسچن ٹرنر نے کہا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کادورہ سیکیورٹی وجوہات پر منسوخ نہیں ہوا،کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی وجوہات پاکستان انتظامیہ کو بتائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کرکٹ ہمارے خون میں ہے، ہم سب افسردہ ہیں،برطانوی ٹیم نے 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا تھا ،کرسچن ٹرنر نے کہا ای سی بی نے واضح طور پر کہا کھلاڑیوں کی وجہ سے معذرت کی۔
Aakhir main jeet cricket kee hogee #PakVsEng@iramizraja @TheRealPCB pic.twitter.com/JNgOMcuD7Q
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) September 21, 2021