وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب کا خیر مقدم کیا
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے وزارتِ خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا
ابھی کچھ ہی دیر میں ،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے
ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا جائے گا
برطانوی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے
توقع ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا