باکسر محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن پر رشوت لینے کا الزام لگا دیا

قومی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن(پی بی ایف) پر رشوت لینے کا الزام لگادیا۔

ایک انٹرویو میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ باکسنگ فیڈریشن نے پروفیشنل باکسنگ کی آمدنی سے حصہ مانگا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کورین پروموٹر ملا جس نے کہا کہ وہ مجھے پروموٹ کرسکتا ہے تاہم اس نے مجھ سے معاہدے سے قبل صدرپی بی ایف سے بات کی خواہش کی تھی۔

وسیم نے بتایا کہ باکسنگ فیڈریشن نے کہاکہ وہاں معاہدہ کررہے ہیںہم سے بھی معاہدہ کرلیں اور مجھ سے کہا گیا کہ باکسنگ میں جو آمدن ہوگی اس کا میں ان کو 20 فیصد دوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو اپنی پروفیشنل فائٹس کی آمدنی میں سے حصہ دینا مجبوری تھی، وہ ایسا نہ کرتے تو دیگر باکسرز کی طرح ضائع ہوجاتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوچز اے سی میں اور باکسرز پنکھوں والے کمروں میں سوتے تھے جہاں دو، دو گھنٹے لائٹ نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں