پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ابھی تک 8 شکست بابر الیون کے حصہ میں آئی ہیں۔
گزشتہ رات ملتان سلطانز سے میچ کے دوران کراچی کنگز کے صدروسیم اکرم ٹیم کی شکست پر غصے میں آ گئے تھے، انہوں نے باؤنڈری پر آکر کپتان بابر اعظم کو سمجھایا اور کرس جورڈن کو چھکے چوکے لگنے پر پریشان دکھائی دئیے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم نے ٹوئٹ کی ہے گزشتہ رات باؤنڈری پر بابر سے بات کرنے پر ردعمل دیکھ کر حیران ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ بابر اعظم ایک شاندار لڑکا ہے اس نے اپنی ٹیم کو جتانے کے لیے پوری کوشش کی، میں بابر سے کہہ رہا تھا کہ ہمارے بالرز یارکر کیوں نہیں کر رہے یا آف سائیڈ آف سائیڈ کیوں نہیں کر رہے۔
Hello ! Surprised to see reactions on my talking to Babar at the boundary last night. What I was saying was ‘why our bowlers are not bowling yorkers or slower ones offside off’.nothing else . Babar is a wonderful boy and has tried his best. And what he wants for dinner 🥘 1/2
— Wasim Akram (@wasimakramlive) February 17, 2022
یاد رہے گزشتہ رات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 23 ویں میچ میں ملتان سلطان نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ کراچی کنگز کی اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ آٹھویں شکست ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 175 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔