دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا ایک حصہ ایکسپو دبئی 2020 میں اگلے ماہ نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایوارڈ یافتہ پاکستانی فنکار شاہد رسام نے 1400 سال سے زائد کی اسلامی تاریخ میں پہلی بار ایلومینیم اور سونے سے لکھا ہوا قرآن پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
2000 میں متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹی آف العین سے ’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتنے والے شاہد رسام پہلے ہی ایلومینیم اور گولڈ پلیٹڈ الفاظ کے ساتھ اللہ کے 99 نام لکھ چکے ہیں۔
شاہد رسام نے اپنے اس پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ ’فریم کے علاوہ، قرآن پاک 8.5 فٹ لمبا اور 6.5 فٹ چوڑا ہے۔ اس کے قرآن پاک کے ایک صفحے پر 150 الفاظ ہوں گے جبکہ کل صفحات کی تعداد 550 ہے۔
اس وقت سب سے بڑا شائع شدہ قرآن 6.74 فٹ اونچا، 4.11 فٹ چوڑا اور 6.69 انچ موٹا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس کاپی میں 632 صفحات ہیں اور اس کا وزن 552.74 کلو گرام ہے۔
دبئی میں مقیم پاکستانی تاجر عرفان مصطفی نے فنکار کو ایکسپو 2020 دبئی میں اس شاہکار کی نمائش کے لیے سہولت فراہم کی۔