اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے کورونا ویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کے سلسلے کو روکنے کے لیے ایپ متعارف کر وادی۔ ایپلی کیشن ویکسین کے جعلی سرٹیفکیشن کی شناخت کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے والے افراد کو سہولت فراہم کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری پیغام میں این سی او سی نے بتایا ہے کہ این سی او سی نے نادرا کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسی نیشن ایپ لانچ کردی ہے جو کہ کووڈ سرٹیفکیشن کے لیے ڈیجیٹل والٹ پرس ہے۔
NCOC in collaboration with NADRA (@NadraMedia) has launched Pak COVID-19 Vaccination Pass App, a digital wallet for COVID-19 vaccination certificate pic.twitter.com/htb2KsQPR4
— NFRCC (@NFRCCofficial) August 14, 2021
دوسری جانب نیشنل ہیلتھ سروس کے عہدیداران کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایپ کو موبائل پلے سٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ کوئی بھیج شخص اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر درج کرکے پاس حاصل کرسکتا ہے اور اسے متعلقہ حکام کو دکھا یا جاسکتا ہے۔