وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنا نے اور بنوانے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے گا اور ایسے تمام لوگوں کے سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ سکول وین ڈرائیوز کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے اور 31 اگست کے بعدسکول ٹرانسپورٹرویکسین کے بغیرکام نہیں کرسکے گا۔ہوٹل اورشادی ہالزمیں آنیوالوں کیلئے 30 ستمبرتک ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ این سی اوسی اسد عمر کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا کے لئے ویکسی نیشن کا سلسلہ جار ی ہے اورہزاروں ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہیں اورموبائل سینٹرز بھی فعال ہیں۔یکم ستمبر سے 17سال سے زائد افراد کے لیے ویکسین شروع کررہے ہیں۔تعلیمی اداروں میں 89فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ 31اگست کے بعد سکول ٹرانسپورٹرزبغیر ویکسین کام نہیں کرسکیں گے،17سال یا زائد عمر کے طلبہ 15ستمبر تک ویکسین لازمی لگوائیں۔