دنیا کے امیر ترین انسان، ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نے تمام نوکریاں چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مداحوں سے سوال پوچھا ہے کہ میں اپنی تمام نوکریاں چھوڑ کر کل وقتی طور پر انفولینسر بننے کا سوچ رہا ہوں، آپ کا کیا خیال ہے؟
ایلن مسک کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے مداحوں نے کہا کہ آپ کا یہ فیصلہ اچھا ثابت ہو گا۔
ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایلن مسک کے اس فیصلے کا اثر ڈیجیٹل کرنسی پر بھی پڑے گا۔ بٹن کوائن 30 سے 35 ہزار ڈالر تک آ سکتا ہے۔