ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے TVET SSP کی اہمیت پر زور دیا اور ای کامرس اور نیشنل ایمپلائمنٹ ایکسچینج ٹول (NEXT) پر ہائی پروفائل ٹریننگ سیشن میں TVET SSPکی شرکت کو سراہا۔ واضح رہے کہTVET SSP کو یورپی یونین (EU) اور جرمنی اور ناروے کی حکومتوں کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔اپنے ریمارکس میں میاں ناصر حیات مگوں نےTVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کی پاکستان کے نجی شعبے کے لیے ہنر مندی کے پروگراموں کے انعقاد کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے NAVTTC کے تحت پاکستان میں تکنیکی اور پیشہ وارانہ تربیت کے نفاذ میں اپنے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی اور TVET SSP کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے پاکستان کے TVET کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جنوری 2018 میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے؛جس کا مقصد،دوران نوکری تربیت میں امداد کے لیے کاروبار مالکان کو ملازمین کی تربیت کی پالیسی اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے مہارت پیدا کرنا ہے۔ امجد رفیع، کنوینر انٹرنیشنل فورمز ایف پی سی سی آئی نے وضاحت کی کہ اس معاہدے کے تحت ایف پی سی سی آئی نے فیڈریشن ہاؤس، کراچی میں نیشنل سکلز فورم کا مشترکہ سیکرٹریٹ قائم کیا۔ مشترکہ سیکرٹریٹ، 2021 کے مشترکہ سرگرمی کے منصوبے کے مطابق، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کے دفاتر میں تکنیکی مدد اور واقفیت کے پروگراموں کا اہتمام کر رہا ہے۔
ایف پی سی سی آئی نے ریجنل آفس پشاور میں ای کامرس اور کاروباری سرگرمیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے آگاہی اور واقفیت کے سیشن بھی منعقد کیے۔ عاشورہ کے بعد کوئٹہ اور لاہور میں بھی اسی طرح کے سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ مزید برآں، انڈسٹری-اکیڈیمیا روابط کے تحت، ایف پی سی سی آئی پاکستان میں TVET سے منسلک اداروں کو مختلف صنعتوں اور شعبوں سے جوڑنے کے لیے جاب فئیرزکا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ایف پی سی سی آئی نے ای کامرس کے کامیاب ترین پلیٹ فارمز اور تکنیکوں پر آگاہی پروگرام منعقد کیے ہیں؛ جیسے کہ Shopify، WooCommerce، Daraz، Amazon، ڈراپ شپنگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ،وغیرہ۔