ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس گوشوارے وصول کرلئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس گوشوارے وصول کرلئے، جبکہ 15 اکتوبر تک 26 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کر لئے گئے۔
ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کا کہنا تھا کہ گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 48.6 ارب روپے اکھٹا ہوا جبکہ پچھلے ٹیکس سال آخری تاریخ 8 دسمبر 2020 تک 18 لاکھ ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے تھے۔
ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کا کہنا تھا کہ گوشواروں کے ساتھ 29.6 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا تھا ۔
ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے میں 45 فیصد اضافہ اور گوشواروں کے ساتھ ٹیکس میں 64 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے ۔
ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال 15 اکتوبر 2020 تک صرف 5 لاکھ گوشوارے وصول ہوئے تھے ۔
ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ادا شدہ ٹیکس 9.8 ارب روپے رہا جبکہ پچھلے سال 15اکتوبرکے مقابلے میں وصول کردہ گوشواروں اور ٹیکس میں پانچ گنا اضافہ حاصل ہوا ہے۔
ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر نے پچھلے پورے ٹیکس سال 30 جون 2021 میں 30لاکھ گوشوارے وصول کیئے جبکہ پچھلے ٹیکس سال ادا شدہ ٹیکس 54.7 ارب روپے رہا۔