کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک نے افغان شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کو 40 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دی ہے جبکہ یہ رقم پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم افغان شہریوں کے لئے فوڈ سیکیورٹی، صحت، اور تعلیم کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر قرض موصول ہوئے تھے جبکہ یہ رقم مالیاتی، تکنیکی اور گورننس اصلاحات میں مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
وزارت اس حوالے سے اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ قرض کی رقم توانائی کے شعبے کی بہتری اور استحکام پر خرچ ہوگی، اس رقم سے امور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ایکسچینج ریٹ میں بہتری آئے گی۔
علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 1ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض دے گا جس کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔