ایرانی حکام کی جانب سے کاروباری اور اسٹوڈنٹ ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں سے سفری پابندی ہٹانے کے بعد امیگریشن کلیئرنس کی شروعات کرتے ہوئے متعدد افراد کو تفتان کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتان سرحد پر امیگریشن کلیئرنس تقریباً تین ماہ قبل بند کی گئی تھی، یہ پابندی ایران میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث عائد کی گئی تھیں۔
تاہم پاکستانی شہریوں کو ہوائی سفر کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘پاکستانی سیاح اور زائرین اب بھی ایران سفر نہیں کر سکتے ہیں’۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ افراد جن کا پی سی آر ٹیسٹ منفی ہو اور ان کے پاس کورونا وائرس کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ موجود ہو وہ ایران میں داخل ہوسکتے ہیں۔