پڑوسی ملک ایران کے شہر بندر عباس میں شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے اثرات متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بھی پہنچے۔ ایران میں زلزلے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
Wow. Lorries shaking on side of road, dust emanating from trembling hills and mountains as magnitude 6.3 Earthquake hit South #Iran: pic.twitter.com/5xN0Nrfymh
— Joyce Karam (@Joyce_Karam) November 14, 2021
یورپین میڈیٹرینن سیسی مولوجیکل سنٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور ابتدائی طور پر اس کی شدت 6.0 تھی جو بعد میں بڑھ کر 6.3 ہوگئی۔ زلزلے کا مرکز بندر عباس سے 60 کلومیٹر دور تھا۔ جرمن ریسرچ سنٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1، فرانسیسی ادارے کے مطابق 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایرانی صوبے ہرمزگان میں دو بارزلزلہ آیا ہے ، پہلے زلزلے کی شدت 6.3 جب کہ دوسرے کی 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے بندر عباس کے علاوہ دیگر جنوبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔
https://twitter.com/FrancescComito/status/1459863611539656714?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459863611539656714%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F14-Nov-2021%2F1365470
ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی وجہ سے ایک راہگیر پر بجلی کا کھمبا گر گیا جس کے باعث اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
Two 6.4 magnitude earthquakes in Iran pic.twitter.com/pqG35tXNVR
— MJM (@MJM_Django) November 14, 2021
ایران میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ امارات کے نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں میں محسوس کیے گئے۔ دبئی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔ اس کے علاوہ اس زلزلے کے اثرات سعودی عرب میں بھی محسوس ہوئے ہیں۔