ایران میں جاسوسی کے الزام میں فرانسیسی شہری کو 8سال قید کی سزا

تہران:ایران کی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں فرانسیسی شہری کو 8 سال قید کی سزا سنادی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایران کی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں فرانسیسی شہری بینجیمن برائر کو 8 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

فرانسیسی شہری کو مئی 2020 میں ایران ترکمانستان سرحدی علاقے میں ڈرون کی مددسے علاقے کی تصاویر لینے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

فرانسیسی شہری پر جاسوسی اور ایران کلاوسف پروپیگنڈا کرنے کے الزامات ہیں تاہم دوسری جانب فرانس کی وزارت خارجہ نے بینجیمن کی سزا کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں