31 اگست 2021 کے بعد امریکا کی جانب سے پہلی بار زمینی راستے سے اپنے شہریوں کا انخلا کرایا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکا نے پڑوسی ملک کے راستے 4 امریکیوں کو افغانستان سے نکالا۔
امریکی حکام نے اس ملک کا نام نہیں بتایا جہاں امریکی شہریوں کو افغانستان سے بذریعہ سڑک لایا گیا۔
افغانستان سے انخلا کی خواہش رکھنے والے مزید 100 امریکی اب بھی افغانستان میں ہیں۔