اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بلاول زرداری کے ٹویٹ کے جواب میںتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی چیئرمین آپ نے پچھلے سال بھی کہا تھا کہ ایک دن میں 78 ہزار لوگ مریں گے
اب آپ کو دوبارہ بھارت یاد آگیا ہے؟
لاہور میں لاک ڈاؤن لگا تو وہاں پہلے پلاننگ کی گئی تھی، وہاں لوگوں کو راشن کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئی.لوگوں کو 12 ہزار احساس کے ذریعے دیے گئے.
آپ کی حکومت تو ایک ویکسین نہیں خرید سکی ، ویکسین بیچ دی رلیف فنڈ ہڑپ کرگئے راشن ہڑپ کرگئے. جو بلاول ہاؤس کی تقاریب میں استعمال ہوتا رہا.
سندھ کی عوام کو جو پیسے وفاق دے رہا تھا اس میں آپ کے جیالوں نے کٹوتیاں کی پولیس نے بھتے لیے،غریب بیواہوں کو 12 ہزار کی جگہ 6 ہزار دینے والے پی ٹی آئی کو لیکچر دے رہے ہیں.
کراچی کو فتح کرنے کے خواب بھٹو نے بھی دیکھے تھے اور ناکام ہوئے فرزند زرداری کی کیا حیثیت ہے.