آسٹریلیا میں5 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے قریب محسوس کیئے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے ایڈیلیڈ اور سڈنی میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد سونامی کاخطرہ نہیں ہے