آج سندھ میں کورونا کے 470 نئے کیسز، 25 اموات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13060 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 470 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 7407 ہوچکی ہے۔ آج مزید 586 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 428661 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6023529 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں 457106 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 21038 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 20574 گھروں میں، 32 آئسولیشن سینٹرز میں اور 432 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 398 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 33 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 470 نئے کیسز میں سے 163 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع جنوبی 35، ضلع شرقی 34، ملیر 33، ضلع غربی 26، ضلع وسطی 24 اور کورنگی سے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 86، ٹنڈو الہ یار 25، بدین 19، قمبر 18، میرپورخاص 17، سانگھڑ 16، دادو، ٹھٹھہ اور تھرپارکر 15۔ 15، سجاول 14، جیکب آباد، سکھر، عمر کوٹ اور شکارپور 10۔ 10، لاڑکانہ 7، ٹنڈو محمد خان 6، جامشورو، نوشہروفیروز اور کشمور سے1۔ 1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں