وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17889 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 396 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی، اموات کی مجموعی تعداد 7599 ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج مزید 47 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 451588 ہو چکی ہے۔ اب تک 6558063 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 471892 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 12705مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 12491 گھروں میں، 20 آئسولیشن سینٹرز میں اور 194مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 190مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ صوبے کے 396 نئے کیسز میں سے 64 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی 22، ضلع شرقی 15، کورنگی 14، ضلع وسطی 8 اور ضلع غربی سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں ٹنڈو محمد خان 37، شہید بے نظیر آباد 32، سانگھڑ 31، ٹھٹھہ 27، دادو، سجاول اور حیدرآباد 23-23، جامشورو اور مٹیاری 22-22، ٹنڈو الہ یار 16، لاڑکانہ اور میرپور خاص 18-18، بدین10، نوشہرو فیروز اور تھرپارکر 9-9، عمرکوٹ 7، قمبر 2 اور جیکب آباد سے 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔