وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15574 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 305 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔
انھوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7599 ہوچکی ہے۔ آج مزید 149 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 451541 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 6540174 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 471496 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 12356 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 12142 گھروں میں، 20 آئسولیشن سینٹرز میں اور 194 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 190مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ صوبے کے 305 نئے کیسز میں سے 53 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 17، ضلع جنوبی 12، کورنگی 10، ضلع وسطی 9، ملیر 3 اور ضلع غربی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں دادو 56، حیدر آباد 33، جامشورو 29، بدین 23، مٹیاری 20، نوشہرو فیروز 17، شہید بے نظیر آباد 15، تھر پارکر 11، سانگھڑ 10، میرپور خاص 8، ٹنڈو محمد خان 7، ٹنڈو الہ یار اور عمرکوٹ 6 ۔ 6، سکھر 3، خیر پور 2، گھوٹکی، ٹھٹھہ اور لاڑکانہ سے 1۔ 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔