پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ جانوروں پر تشدد کے واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
اُشنا شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر صارفین کے لیے ایک مختصر پیغام شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ’یہ سچ ہے کہ وہ جانوروں کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتی ہیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر ایسی ویڈیو دیکھنا بھی چاہیں گی کہ جس میں جانور کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہو‘۔
اُنہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ’اگر لوگ چاہتے ہیں کہ وہ جانوروں کے لیے آواز اُٹھائیں تو اُنہیں اُس واقعہ کا خلاصہ بتادیں لیکن برائے مہربانی اُنہیں کوئی ویڈیو نہ بھیجیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ایسی ویڈیوز اور تصاویر اُن کے لیے کافی باعثِ اضطراب ہوتی ہیں‘۔
اُشنا شاہ نے اپنے اس مختصر پیغام کااختتام کرتے ہوئے لکھا کہ’ اُنہیں اُمید ہے کہ لوگ اُن کی اس درخواست کا خیال رکھیں گے‘۔