انڈونیشیا میں جکارتا کے ساحلی صوبے مالو کو میں شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے ساحلی صوبے مولو میں زلزلے کی گہرائی 166 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آس پاس کے جزائر کے لیے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے، جبکہ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آسٹریلیا کے شمالی علاقہ جات کے دارالحکومت ڈارون میں 600 کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے۔
ڈسکوری ویب سائٹ نے کہا ہے کہ ابتدائی زلزلے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ممکنہ طورپرزلزلے کو مرکز کے علاقے میں بہت سے لوگوں نے محسوس کیا تھا۔
جیو سائنس کے مطابق تقریباً 1,700 رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔
اس سے قبل بھی انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔
انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسیٰ سنگارا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔