انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بھارت نے جیت لیا

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بھارت نے جیت لیا، فائنل میں سری لنکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سری لنکا نے فائنل میں 38 اوورز میں 9 وکٹ پر 106 رنز بنائے۔ بارش کی وجہ سے سری لنکا کی اننگز 38 اوورز تک محدود کردی گئی تھی۔

بعد ازاں بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 32 اوورز میں 102 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 21.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا نے پاکستان اور بھارت نے بنگلادیش کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں