انٹرنیٹ پر پُراسرار سوشل میڈیا ٹرینڈ کا چرچا

پاکستان میں سوشل میڈیا پر اِ ن دنوں ایک عجیب و غریب ٹرینڈ کا چرچا ہے۔ اس کی وجہ سے جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین پر امید ہیں کہ کچھ مثبت ہونے والا ہے ، وہیں کچھ لوگ پوچھتے نظر آئے کہ آخر یہ ٹرینڈ ہے کیا؟

’وقت ہونے والا ہے ‘ ، یہ وہ جملہ ہے جو کل سے سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے ۔ اس ٹرینڈ کا آغاز تب ہوا جب پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون 4Gکی جانب سے دو ویڈیو ٹیزر جاری کیے گئے، جن میں یہ جملہ سُنائی دیا ۔

اس جملے کی پراسرایت اور یوفون 4Gکی جانب سے جاری کیے گئے ٹیزر نے سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کو ہوا دی ۔ یوفون 4Gکے سوشل میڈیا چینلز پر جہاں جہاں یہ ٹیزر اور ہیش ٹیک شیئر کیا گیا ہے ، وہاں درجنوں کی تعداد میں تبصروں اور سوالات سے صارفین کی دلچسپی جھلکتی ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں ، آخر کیا ہے جس کا وقت ہونے والا ہے۔ اس کے علاوہ ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک ، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر اس کے متعلق پوسٹ کیا۔

صارفین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پی ایس ایل اور کشمیر ڈے کے باوجود ہفتے کے روز’ وقت ہونے والا ہے‘ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔

کچھ صارفین نے ا س ٹرینڈ پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

جبکہ بہت سے لوگوں نے نہایت بے چینی سے اس راز پر سے پردہ اُٹھانے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں دوستوں سے مدد طلب کی۔

پاکستانی ٹیلی کام کمپنی ،یوفون 4G صارفین کو بہترین ٹیلی کام خدما ت کی فراہمی کے لیے جدت انگیزی کے فروغ اور نت نئی خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے معروف ہے۔

لہٰذا، امید رکھنی چاہیے کہ مستقبل قریب میں کمپنی کی جانب سے صارفین کی خدمت میں کوئی ایسی سہولت فراہم کی جارہی ہے ، جس کی اس سے قبل انڈسٹری میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

کمپنی نے گزشتہ ایک سال میں ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنی نیٹ ورک اور سروسز صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے اور انڈسٹری میں اپنے کردار کو بڑھانے کے لیے بالکل تیار ہے۔

ہمیں امید ہے کہ کمپنی کی آنے والے دنوں میں صارفین کو کوئی بڑا سرپرائز دینے والی ہے۔ آنے والی خدمات و سہولیات سے نہ صرف صارفین کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مجموعی طور پر انڈسٹری میں خدمات کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

یوفون 4Gنے اس ٹرینڈ اور ٹیزر سے صارفین کو ایک بڑی تبدیلی کے لیے ذہنی طور پر تیار کرلیا ہے ۔ اب ہم دیکھ رہے ہیں اور انتظار کررہے ہیں کہ پردہ گرے اور اس سسپنس کا خاتمہ ہو!

اپنا تبصرہ بھیجیں