انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج بروز جمعرات انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 178.12 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 70 پیسے اضافے سے 180 روپے 70 پیسے ہوگئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.02 فیصد کم ہوگئی۔

کچھ روز پہلے کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی خریداری کے قواعد میں مزید سختی کردی، جس سے ڈالر کی بلند ہوتی ہوئی قیمت رک گئی ہے۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک کے اس قدم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی، تاہم حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ ڈالر کی خرید و فروخت کی حد مقرر کرنے سے کسٹمرز بلیک مارکیٹ سے ڈالر خرید سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں