قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے افغانستان سے میچ کیلئے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے کھیل رہاہے افغانستان سے اسی طرح کھیلنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے افغانستان کے ساتھ میچ کو آسان نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فرنچائز کے لیے بھی کھیل رہے ہیں لہذا افغان کرکٹ ٹیم کو ہلکا نہیں لیاجاسکتا۔
انضمام الحق نے کہا کہ حفیظ اور شعیب ملک اسپنرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں۔ افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمن شروع میں 3 اوورز کراتے ہیں اسے اٹیکنگ کھیلنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی جس کے بعد اس کا سامنا افغانستان سے ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 میں پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔