کراچی: دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان(آئی سی اے پی) نے یونی لیور پاکستان کے تعاون سے ’نیشنل فنانس اولمپیاڈ 2021‘ کے نام سے فنانس کے سالانہ بڑے مقابلے کا فائنل منعقد کیا جس کا مقصد ملک میں دستیاب فنانس کے ٹیلنٹ کومنظر عام پر لانا تھا۔یہ اولمپیاڈ کراچی کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا۔ نیشنل فنانس اولمپیاڈ 2021 کا آغاز39 ٹیموں کی رجسٹریشن سے ہوا جو پورے پاکستان کے ممتاز نجی اور سرکاری اداروں سے وابستہ117 چارٹرڈ اکاونٹنٹس اور فنانس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد پر مشتمل تھیں۔
ایونٹ کا آغاز کوالیفائنگ راؤنڈ سے ہوا جس میں ممتاز پیشہ ور فرموں نے ٹیکنکل پارٹنرز کے طور پر آئی سی اے پی کی مدد کی۔دوسرا راؤنڈہارورڈ سمولیشن(Harvard Simulation) پر مشتمل تھا جس کی قیادت کراچی اسکول آف بزنس لیڈرشپ (کے ایس بی ایل) نے بطور لرننگ پارٹنرز کی۔ دوسرے راؤنڈ میں ایک ایکٹویٹی سیشن بھی شامل تھا جس کی قیادت کارنیلئین نے کی۔ ٹاپ چھ ٹیموں نے گرینڈفائنل میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے لیے کوالیفائی کیا۔ ان ٹیموں میں کے الیکٹرک،تھل لمٹیڈ-ہاؤس آف حبیب، تابانیز اسکول آف اکاؤنٹنسی، یونائٹیڈ بینک لمٹیڈ، ARTT بزنس اسکول اور اکاؤنٹ اینٹس شامل تھیں۔ گرینڈ فائنل بزر راؤنڈ، دی بورڈ روم اور 100 سیکنڈز راونڈ پر مشتمل تھا،جس میں ARTT بزنس اسکول کو نیشنل فنانس اولمپیاڈ چیمپئن 2021 قرار دیا گیا جبکہ،تھل لمٹیڈ-ہاؤس آف حبیب نے دوسری اور اکاؤنٹ اینٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ٓاشفاق یوسف تولا، ایف سی اے،ICAP کے نائب صدرنے شرکاء کا استقبال کیا اور اُن پرمقابلے کا تصور اور مقاصد واضح کیے۔ اْنھوں نے کہا کہ اِس ایونٹ کا مقصد فنانس سے تعلق رکھنے والے افراد کو اُن کی پیشہ ورانہ ترقی میں ایک منفرد انداز میں شریک کرنا، ایک صحتمند مقابلے کے لیے ایک دوسرے کے سامنے لانا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنی ذہانت کا اظہار کریں اور اس مقابلے میں شرکت کابہترین انداز میں جشن منائیں۔ فنانس کا یہ مقابلہ آئی سی اے پی کے لازمی ایونٹس میں ایک ایونٹ بن چکا ہے جوفنانس سے تعلق رکھنے والے افراد کو اْن کی معلومات میں اضافے، حکمت عملی پر مبنی فکر، اپنی حدود کو چیلنج دینے اور غیر معمولی اعتراف کے حصول کے ذریعے ایک منفرد تجربہ پیش کرتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ICAPکے نائب صدر کا مزیدکہنا تھا کہ دنیا میں غیر معمولی تبدیلیاں آ چکی ہیں اورتبدیلی کی رفتار میں مزید اضافہ ہی ہو گا۔اس کے عالمی معیشت اور کام کرنے والے پیشہ ور افراد پر اہم اثرات مرتب ہو ں گے جنھیں ان تبدیلیوں کا عادی بننا ہو گا۔ بقا اور متعلق رہنے کے لیے پیشہ ور افراد کو نئی مہارتوں کے حصول میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ نیشنل فنانس اولمپیاڈ آئی سی اے پی کا ایک منفرد اقدام ہے جو انڈسٹری میں کام کرنے والے فنانس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کو اہم پلیٹ فارم فراہم کرنا اور اداروں کو ایک دوسرے کے قریب لانا، مقابلہ کرنا اور اپنی مہارت کا جشن منانے اور نئی معلومات اور مہارتیں حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔
ایونٹ کے اختتام پر آئی سی اے پی کے صدرنے بجا طور پر فخر کرنے والے ونرز کو مبارکباد دی اور اسی کے ساتھ یونی لیورز،کے ایس بی ایل، کارنیلین، PAIB کمیٹی، جیوری کے ارکان، ایویلوایٹرز، آئی سی اے پی ایگزامینشن ڈپارٹمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ، MarCom پر مشتمل انتظامی ٹیم اور ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جس نے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔