امریکی فوج نے شام سے 110 فوجی گاڑیاں اور آلات عراق منتقل کردیے۔
دمشق سے شامی میڈیا کے مطابق گاڑیاں اور آلات حسکہ کے خراب الجیر فضائی اڈے سے شمالی عراق منتقل کئے گئے۔
امریکی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے منتقلی کے عمل کی فضائی نگرانی کی۔
شامی میڈیا کے مطابق منتقلی کے دوران خراب الجیر فضائی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔
تاہم راکٹ حملے میں جانی اور مالی نقصانات کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ شامی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکا نے 6 نومبر کو بھی 270 فوجی گاڑیوں سمیت بڑی کھیپ عراق منتقل کی تھی۔