امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے پینٹاگون کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے 31 اگست تک فوجی انخلا مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو واضح کیا تھا کہ غیر ملکی فوجی انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ امریکہ اور نیٹو کی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ 31 اگست غیر ملکی افواج کے انخلا کی ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لیے ریڈلائن ہے۔
سہیل شاہین نے خبردار کیا کہ اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے، تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا اور اس پر شدید ردعمل بھی آ سکتا ہے۔