امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں فائرنگ سے 3 طالبعلم ہلاک

واشنگٹن:امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں فائرنگ سے 3 طالبعلم ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں 15 سال کے طالبعلم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 طالبعلم ہلاک اور 6 افرادزخمی ہوگئے جبکہ زخمیو ں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے ۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے آکسفورڈ ہائی اسکول کو گھیر لیا،پولیس نے15 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی جبکہ حملہ آور کے قبضے سے ہینڈ گن تحویل میں لے لی گئی۔

مشی گن کے گورنر نے فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی اسکول جانے سے ڈرنا نہیں چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں