امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک سکول بس کے ڈرائیور کو طلبہ کے سامنے چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پاسکو کے لانگ فیلو ایلیمنٹری سکول کے بس ڈرائیور کو ایک بوڑھےشخص نےجو راستے میں بس میں سوار ہوا تھا ، طلبہ کے سامنے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ چاقو کے وار لگنے کے بعد ڈرائیور نے بس پرسے اپنا کنٹرول کھو دیا اور بریک لگانے کی کوشش پر بس قریبی جھاڑیوں سے ٹکرا گئی۔مشتبہ شخص جس کی شناخت نہیں ہو سکی جائے وقوعہ پر پولیس کے آنے کا انتظار کر تا رہا جس کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار تمام بچے محفوظ ہیں کسی بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔حکام نے واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔