امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک کے لئے لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
خبررساں اداروں کے مطابق امریکی شہریوں کے علاوہ غیرملکی شہری بھی امریکا کا سفر کرسکیں گے۔
غیرملکی اور غیر ویکسینیشن شدہ افراد بعض صورتوں میں امریکا داخل نہیں ہوسکیں گے، ویکسین شدہ افراد کو 3 دن پہلے اور غیرویکسین شدہ کو ایک دن پہلے کووڈ ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔