امریکا نے 19 ماہ بعد اپنی بین الاقوامی سرحدیں مسافروں کے لیےکھول دیں۔
امریکا نےکورونا وائرس سے متعلق سفری پابندیاں اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی مسافروں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سرحدیں مکمل ویکسین شدہ ان ممالک کے مسافروں کے لیے بھی کھول دی گئی ہیں جن پر سفری پابندی عائد کی گئی تھی۔
کورونا کا پھیلاؤ روکنےکے لیے امریکا نے 20 مارچ 2020 کو غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں۔
سفری پابندی کے خاتمےکے بعد لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے برٹش ائیرویز اور ورجن اٹلانٹک پروازوں نے ایک ساتھ امریکا جانے کے لیے اڑان بھری۔
دیگر ممالک سے آنے والے مسافر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اورکورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے ساتھ امریکا میں داخل ہوسکیں گے۔