امریکا میں نئے سال کی طوفانی شروعات ریاست الینوائے میں برفانی طوفان کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
امریکا میں سال 2022 کا طوفانی آغاز ہوا ہے اور شکاگو سمیت ریاست الینوائے اور اطراف میں برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق شکاگو میں طوفان کے نتیجے میں 12 انچ تک برف پڑے گی۔
حکام نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
علاوہ ازیں خراب موسم کے باعث شکاگو سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔