صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ملاقات کی جس میں عارف علوی کو وفاقی وزیر سائنس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار ہوئی ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین قلیل مدت میں تیار کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شبلی فراز اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ووٹنگ مشین کی تیار ی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ووٹنگ مشین سے انتخابات میں دھاندلی کے سدباب میں مدد ملے گی ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات کے نتائج بروقت موصول ہوں گے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹرز کی رازداری متاثر نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ووٹنگ مشین کی تیاری میں ذاتی دلچسپی ، حوصلہ افزائی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔