کشمیری ہریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندوں کو کشمیر کا دورہ کرنا چاہیے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے شہیدوں کے ورثاء سے ملاقات کرے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا ہے، بھارتی فوج جہاں چاہتی ہے فائرنگ سے نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کشمیریوں کو شہید کرتی ہے اور مسلسل کشمیریوں کے قتل عام سے آبادی کا تناسب بدل رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تنظیموں کو بھارتی مظالم پر خاموشی توڑنا ہو گئی۔