اکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باولروسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں یومِ آزاری کے موقع پر مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ دیے، نقدی اور زیورات چھین لیے۔
عارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسے لاہور کا شہری ہونے پر شرم محسوس ہورہی ہے۔دوسری جانب شنیرا اکرم نے اس واقعے پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔
What the actual …… 😡😡😡😡😡 https://t.co/yPw6KY2Rbt
— Shaniera Akram (@iamShaniera) August 18, 2021
واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔