افغان طالبان نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاراؤں کو دکھانے پر پابندی لگادی جبکہ خواتین رپورٹرز کو رپورٹنگ کے دوران حجاب پہننے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے ٹی وی چینلز کو 8 نکاتی ہدایات بھیجی گئی ہیں۔ جن میں اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذہب کی توہین کرنے والے کامیڈی اور انٹرٹینمنٹ کے پروگراموں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ طالبان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھائی جائیں۔
واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں رواں سال اگست میں کنٹرول حاصل کیا تھا۔