افغان سفارتخانے نے اشرف غنی کی جگہ امر اللہ صالح کی تصویر لگادی

تاجکستان میں قائم افغانستان کے سفارتخانے سے سابق صدر اشرف غنی کی تصویر ہٹا دی گئی۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغان سفارت خانے نےانٹر پول سے مطالبہ کیا ہےکہ سابق صدر اشرف غنی، افغان قومی سلامتی کے مشیرحمد اللہ محب اور صدارتی امور کے سربراہ کو گرفتار کیا جائے۔
اب رپورٹس کے مطابق سفارتخانے سے اشرف غنی کی تصویر بھی ہٹا دی ہے اور ان کی جگہ سابق نائب صدر امراللہ صالح کی تصویر آویزاں کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امر اللہ صالح نے ملک کے نگران صدر ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھاکہ افغانستان کے آئین کے مطابق صدر کی غیر موجودگی، موت، مستعفی ہونے کی صورت میں نائب صدر ملک کا نگران صدر ہوتا ہے، میں اس وقت اپنے ملک میں ہوں اور میں آئین کے تحت ملک کا نگران صدر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں