افغان حکومت نے پاسپورٹ سے متعلق خبریں مسترد کر دیں

افغان حکومت نے امارت اسلامیہ افغانستان لوگو والے نئے پاسپورٹ جاری کرنے کو مسترد کر دیا۔

افغان میڈیا شمشاد نیوز کے مطابق پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ہیڈ نے شمشاد نیوز کو بتایا تھا کہ کل سے کابل میں امارت اسلامیہ افغانستان لوگو والے پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔

افغان حکومت نے اس متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں.

واضح رہے کہ افغان طالبان نے 15اگست 2021 کو کابل پر دوبارہ اقتدار حاصل کیا تھا جس کے بعد اگست کے آخر میں تمام غیر ملکی افواج نے افغانستان سے اپنا انخلا مکمل کیا۔

طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کا نام امارت اسلامیہ افغانستان رکھا اور نیا جھنڈا بھی متعارف کروایا۔ انہوں نے تین سال بعد ملک میں پولیو مہم بھی شروع کروائی.

اپنا تبصرہ بھیجیں